مظفرآباد(اے بی این نیوز )دارالحکومت مظفرآباد میں حکومت آزاد کشمیر کی جانب خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس کا آغاز کردیا گیا،وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مظفرآباد شہر میں خود بس چلا کر اس نئی سروس کا افتتاح کیا۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنک بس سروس کے ذریعے سرکاری دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو بہترین سفری سہولت دستیاب ہو گی۔پنک بس سروس کے اقدام سے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والی ملازمت پیشہ خواتین کو جن بہتریں سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ ملازمت پیشہ خواتین کو اپنے دفاتر میں جانے کے لئے باوقار اور آرام دہ سفری سہولت مہیا ہو گی۔















