اہم خبریں

این ڈی ایم اے کاخصوصی طیارہ متاثرین زلزلہ کیلئے امدادی سامان لے کرترکیہ پہنچ گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )این ڈی ایم اے کاخصوصی طیارہ متاثرین زلزلہ کیلئے امدادی سامان لے کرترکیہ پہنچ گیاجبکہ لاہورسے ریسکیو 1122 کی 51 رکنی ٹیم بھی روانہ کردی گئی ہےاین ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق ایک فلائٹ آج 50 افراد پر مشتمل ریسکیو ٹیم اور 15 ٹن سامان لیکر ترکیہ پہنچ چکی ہے،کل لاہور سے7 ٹن پر مشتمل موسم سرما کا ریلیف سامان استنبول بھیجا جائے گا،آرمی اور وزارت صحت کی میڈیکل ٹیمیں بھی دونوں ممالک میں بھیجی جا رہی ہیں جبکہ لاہور سے ریسکیو ٹیم سپیشل فلائٹ سے ترکیہ جائے گی،ریسکیو ٹیم سرچ، ٹیکنیکل اور میڈیکل سمیت لاجسٹک سپورٹ پر مشتمل ہے۔

متعلقہ خبریں