اہم خبریں

سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی بریت کیخلاف اپیل پر سماعت، عدالت نے کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیل پرسماعت کی ،،وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں شامل شریک ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، سپریم کورٹ اپنے فیصلے کو مدنظر رکھے، ڈپٹی اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے کہا کہ مجھے گزشتہ رات فائل ملی ہے، کیس کی تیاری کیلئے مہلت دی جائے ، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اس کیس کو دائر کرنے والے وکیل کہاں ہیں جس پر وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلے کے مطابق سرکاری مقدمات میں نجی وکیل پیش نہیں ہو سکتے، عدالت نے کیس کو آئندہ جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ خبریں