اہم خبریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آ لود رہنے کا امکان ہے،سندھ،، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان ، پنجاب ،، مری ،گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،کشمیر،گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے ،، مظفر آباد7 ،،راولاکوٹ منفی 1 ،،لیہہ میں درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں