اہم خبریں

بلیو ایریا میں واقع خیبر پلازہ کی پہلی منزل پر آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بلیو ایریا میں واقع خیبر پلازہ کی پہلی منزل پر آگ بھڑک اٹھی،اطلاعات کے مطابق رہائشی پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کی ۔ آگ پھیلنے سے پہلے ہی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا موسیٰ موقع پر پہنچے ۔۔ امدادی کاموں کا جائزہ لیا ۔۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ خبریں