اسلام آباد (اے بی این نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اوصاف گروپ کا اے بی این ٹی وی چینل قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ بنے گا ، قوم کی سوچ کو اقتدار کے ایوانوں تک پہچانے کے لئے اوصاف براڈکاسٹنگ نیٹ ورک (اے بی این) نیوز اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا ، اعلی اوصاف پر مبنی اوصاف کا صحافتی کیرئیر اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ملک کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ اور پالیمانی جمہوری نظام کوپروان چڑھانے کے لئے چیف ایڈیٹرراجہ مہتاب خان کی صدارت اور گروپ ایڈیٹر محسن بلال خان کی ادارت میں اوصاف گروپ نے کڑی آزمائش کے گرم اور سرد آمرانہ دور میں بھی میدان عمل میں رہ کر قلم کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا تھا جس کی بدولت روزنامہ اوصاف قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پہچان اور اعلیٰ اوصاف کی صحافت کی شناخت بنا ہے جس پر میں اوصاف گروپ کے سربراہان اور ان کی پوری ٹیم کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں ، اے بی این کی لانچنگ اور باقاعدہ نشریات کا آغاز الیکٹرانک میڈیا کی دنیا میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے جو پاکستان اور اس کے عوام کے لئے ایک روشن مثال بنے گا اے بی این کی ترقی کے عمل میں جمہوری اقتدار کے نظرئے پر چلنے والی سیاسی جماعتیں اپنے اپنےحصے کی شمع روشن کریں گے ۔پارلیمانی جمہوری نظام کے تحفظ کے لئے اوصاف گروپ کی اعلی صحافتی اقدار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی سہ پہر کوروزنامہ اوصاف کی سلور جوبلی پراوصاف فیملی میں ایک اوراضافہ اے بی این نیوز کی باقاعدہ نشریات کے آغاز کے موقع پر کیاہے ، قوم کی سوچ کے سلوگن کے ساتھ، اوصاف براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک نیوز کی نشریات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ، افتتاح سی ای او اے بی این نیوز محسن بلال کی والدہ محتر مہ نے کیا اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں ، چینل کی باقاعدہ آغاز پر لانچنگ تقریب میں پیر سید حسنین الدین شاہ نے اے بی این ٹی وی چینل کی باقاعدہ آغاز پرخصوصی دعا بھی کرائی ، چیف ایڈیٹڑ راجہ مہتاب خان ، سی ای او اے بی این محسن بلال خان بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر و رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری یسین سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج اے بی این ٹی وی چینل کے آغاز پر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے ، راجہ مہتاب خان اور محسن بلال خان نےجس محنت اور مشقت کے ساتھ اوصاف نیوز کو قومی اور عالمی سطح پر کامیابی سے ہمکنار کیا ہے کہ وہ اس بات کی علامت ہے کہ اوصاف کا اے بی این ٹی وی چینل بھی ترقی کی بلندیوں پر پہنچے گا ، میں اے بی این اور اوصاف کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے مہتاب خان اور محسن بلال خان کی سربراہی میں اے بی این چینل کے لئے بڑی جان فشانی کے ساتھ کام کیا ہے مجھے یقین ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کی انڈسٹری میں بھی اے بی این چینل اپنا ایک بلند مقام حاصل کرے گا ، انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کاچوتھا ستون ہے اور میں پارلیمان کا کسٹوڈئن ہونے کے ناطے یقین دلاتے ہوں کہ صحافت کو پارلیمان کا مکمل تعاون اور اشتراک عمل حاصل رہے گا جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، صحافیوں نے مشکل دور میں جمہوریت اور پارلیمان کے لئے گراں قدر خدمت اور لازوال قربانیاں دی ہیں ان کا کہنا تھا کہ آج پارلیمانی جمہوری نظام جس مقام پر پہنچا ہے وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مرہون منت ہے میں راجہ مہتاب خان اور محسن بلال کو اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ آزادی صحافت کے حوالے سے انکو پارلیمنٹ ہائوس کا مکمل تعاون ہمہ وقت حاصل رہے گا اور بطور کسٹوڈئن میں میڈیا کو ساتھ لے کر چلنے کے لئے عمل پیرا رہوں گا ۔ اس موقع پر چیف ایڈیٹر راجہ مہتاب خان نے کہا ہے کہ اے بی این ٹی وی چینل اور اوصاف نیوز کی ایک ہی پالیسی ہے جس پر دونوں ادارے عمل پیرا ہونگے ، پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ پہلے روزنامہ اوصاف تھا اور اَب اے بی این ٹی وی چینل بھی ہوگا انہوں نے کہا کہ اعلی صحافتی اوصاف اقدا ر ہماری پہچان ہیں اور یہی اے بی این ٹی وی چینل کی شناخت ہو گا پاکستان ہے تو ہم ہیں ملکی دفاع اور قومی سلامتی کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔سی ای او اے بی این ٹی وی محسن بلال خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اے بی این ٹی وی چینل پاکستان اور اس کے عوام کی پہچان بنے گا اور قوم کی سوچ کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائیں گے غربت بھوک افلاس کے خاتمےاور بنیادی سہولیات سے محروم عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کی آواز اے بی این ٹی وی چینل بنے گا ، ان کا کہنا تھا کہ اے بی این ٹی وی چینل کسی جماعت کسی ادارے ماوتھ پیس نہیں بنے گا ، اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار حاجی یعقوب، معاون خصوصی برائے اطلاعات چوہدری رفیق نیئر، سابق سپیکر و مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر ، سابق وزیر آزاد کشمیر راجہ یاسین ، سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی ،ممبر جموں کشمیر کونسل حنیف ملک ، سابق ایم این اے صداقت عباسی ، سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان ، پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی ، چیئرمین پیمرا سلیم بیگ ، پی آئی او مبشر حسن خان ،محمد اعجاز الحق ، عبداللہ حمید گل ، مسلم لیگ کے سینیٹر جنرل ر عبدالقیوم ، اسلام آباد پریس کلب کے صدر انور رضا ، حافظ طاہر خلیل ، ایڈووکیٹ آف سپریم کورٹ آف پاکستان راجہ رضوان عباسی ، لیگل ایڈوائزر روزنامہ اوصاف وایڈووکیٹ آف سپریم کورٹ آف پاکستان نوید حیات ملک ، سابق آٹارنی جنرل سپریم کورٹ آف پاکستان نیاز اللہ نیازی ، قائد سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یاسین ، سابق صدر کامرس ہاوسنگ سوسائٹی رانا محمد فرید ، ایڈووکیٹ گلفام حسین ، اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ ، سابق تحصیل ناظم سجاد خان ، سابق ایم پی اے تحسین فواد ، سابق وفاقی وزیر سرو ر خان ، پاکستان سویٹ ہومز کےسربراہ زمرد خان ، فواز کیانی ، مبین اختر کیانی ، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری،سابق صدر آئی سی سی آئی اعجاز عباسی،سابق صدر آئی سی سی آئی خالد جاوید،سابق صدر آئی سی سی آئی ظفر بختاوری،خالد چوہدری ، راولپنڈی چیمبر کے قائم مقام صدر حمزہ سروش ،طارق محمود سمیر ، اظہار بخاری سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔















