کراچی(اے بی این نیوز)کراچی میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی تدفین کی تیاریاں جاری ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی نماز جنازہ ایک بج کر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی، فوجی قبرستان میں پرویز مشرف کی قبر تیار کر لی گئی، رینجرز نے قبرستان کی سکیورٹی کے انتظامات سنبھال لیے۔ دبئی کے المختوم ائیرپورٹ سے طیارہ دبئی کے وقت کے مطابق شام 7 بجے کراچی کے لئے روانہ ہو گا، طیارے میں پرویز مشرف کی بیوہ، بچے اور قریبی اہل خانہ بھی ہوں گے۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل 7 فروری کو ملیر کینٹ کے پولو گراؤنڈ میں ادا جائے گی، تدفین ملیر کینٹ گیٹ نمبر 5 کے قریب آرمی قبرستان میں ہوگی۔















