اہم خبریں

عالمی برادری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے عالمی برادری پر زور دیا ہےکہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ اتوار کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر ہم ہندوستان کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہندوستانی افواج کے فاشزم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے ، جن کو پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ اجاگر کیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر ملک بھر میں منایا جا رہا ہے تاکہ اقوام متحدہ کے منشور اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اظہار کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں