ملتان (اے بی این نیوز)مسلم لیگ (ن) سینئرنائب صدر اور چیف آگنائزر مریم نواز نے ملتان میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کے عوام کو پتہ ہے کہ یہ مہنگائی کس کی لائی ہوئی ہے ،گھڑی چورکوچھوڑیں گےنہیں۔انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس بلینڈر نے ایک کونے سے دوسرے کونے تک تباہی پھیلائی ،ٹکر کے لوگ زمین پر بیٹھ کر بچوں کی طرح رورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی نے نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز،سعد رفیق، خواجہ آصف ، جاوید لطیف، احمد چیمہ ، شاہد خاقان عباسی کو روتے دیکھا؟ “پانچ کے ٹولے نے اپنے گھروں کی معیشت تو ٹھیک کر لی مگر ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، میں نے 2019 میں ہی بتا دیا تھا کہ انکی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹے گی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ آج جو قیمتیں بڑھ رہی ہیں، وہ اس معاہدے کی وجہ سے بڑھ رہی ہیں جو عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا. ہم صرف حقائق نہیں بتائیں گے بلکہ یقین دلائیں کے کہ جس طرح پہلے نواز شریف نے پاکستان کو مشکل سے نکالا، اب بھی نکالیں گے۔ملتان میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ملک میں روٹی، بجلی اور گیس سمیت تمام چیزیں مہنگی ہیں، عوام کی مشکلات کو دیکھ کر ہمیں بہت دکھ ہے۔















