اہم خبریں

لیگی رہنماارباب خضر کا عمران خان کو این اے 30پشاور سے الیکشن لڑنے کا چیلنج

پشاور (نیوزڈیسک)رہنما مسلم لیگ “ن” ارباب خضرحیات نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 پشاور سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا ۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں رہنما مسلم لیگ ن ارباب خضر حیات نے کہاکہ عمران خان اپنی واضح شکست دیکر الیکشن سے فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں ۔ ارباب خضرحیات این اے 30 پشاور سے عمران خان کی ضمانت ضبط نہ ہوئی تو پشاور سے ہجرت کر جاونگا ۔ ارباب خضرحیات نے کہاکہ تحریک انصاف قصہ پارینہ بن چکی ہے ضمنی الیکشن میں صفایا ہو جائے گا ۔ ان کاکہنا تھا کہ دس سالوں تک پختونوں کا خون چوسنے والوں کی سیاست کا خاتمہ عبرتناک ہو گا ۔

متعلقہ خبریں