اہم خبریں

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دیئے گئے

اسلام آباد((اے بی این نیوز) اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ اس کے پیش نظر انتظامیہ نے اضافی پانی چھوڑنے کے لیے سپل ویز کھول دیئےہیں۔

ڈیم میں پانی کی سطح گنجائش سے تجاوز کر گئی تھی جس کے بعد فوری کارروائی کی گئی اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے سپل ویز کھول دیے گئے۔اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر آفس نے سپل ویز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ مختلف پلوں پر مجسٹریٹ، ایمبولینسز، ریسکیو اور یو سی کا عملہ موجود ہے۔

یہ تعیناتیاں پانی کے بہاؤ کے کسی بھی غیر متوقع اثر سے نمٹنے کے لیے کی گئی ہیں۔انتظامیہ نے قریبی علاقوں کے مکینوں کو بھی الرٹ رہنے اور ندیوں اور نہروں کے قریب نہ جانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث مانیٹرنگ کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ملازمہ کیساتھ معاشقہ،امریکی کمپنی کے سی ای او مستعفی

متعلقہ خبریں