اہم خبریں

خفیہ ایجنسی کا آپریشن، داعش ملتان کا سرغنہ گرفتار،گرفتار دہشت گرد حساس جگہ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا

اسلام آ باد (اے بی این نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موصول خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کے دوران ملتان میں داعش کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا نام اسماعیل خلیل ہے، جو ملتان ریجن میں داعش کا سربراہ تھا۔ داعش کا دہشت گرد بیرون ملک نیٹ ورک سے جڑا تھا۔ گرفتار دہشت گرد سے اسلحہ، ڈیجیٹل ٹول اور اہم مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ دہشت گرد ملتان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سیکیورٹی حکام کے آپریشن کے دوران دو داعش اور دو القاعدہ کے دہشت گردوں کو ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دہشت گردوں کے خلاف ملتان سی ٹی ڈی اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دہشت گرد اسماعیل ٹیلی گرام اور فیس بک کے ذریعے لوگوں کو تنظیم میں شمولیت کیلئے راغب کرتا تھا۔ دہشت گرد مقامی فرد کی مدد سے ملتان میں کسی حساس جگہ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حساس شہر اور تنظیمی کارروائیوں کی وجہ سے ملتان کو فورتھ شیڈول شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔ دہشت گرد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ 11جی (2)/7 ، 11 ای ای -4 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں