اہم خبریں

بیرک گولڈ نے ریکوڈک معاہدے کے تحت بلوچستان کو تین ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کردی

کوئٹہ (اے بی این نیوز)بیرک گولڈ نے ریکوڈک معاہدے کے تحت بلوچستان کو تین ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کردی،نجی ٹی وی کے مطابق ریکوڈک منصوبے کے معاہدے کے تحت بلوچستان کو پہلی ادائیگی کردی گئی، بیرک گولڈ کی جانب سے تین ملین ڈالر کا چیک بلوچستان حکومت کے حوالے کردیا گیا،ریکوڈک پاکستان کے حکام نے بتایا کہ بیرک گولڈ کارپوریشن نے ریکوڈک منصوبے کی نئی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت بلوچستان کی صوبائی حکومت کو پہلی ادائیگی کردی ہے،حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ حتمی معاہدوں پردستخط اورقانونی تقاضے پورے ہوئے، جس کے بعد بیرک اور حکومتِ بلوچستان نے صوبے کیلئے مختص فنڈزکی ادائیگی کے ٹائم ٹیبل پررضامندی ظاہرکی،ریکوڈک پاکستان کے کنٹری منیجرعلی رند نے سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز ڈیویلپمنٹ ڈپیارٹمنٹ بلوچستان سیدل خان لونی کوچیک پیش کیا،سال 2028میں ریکوڈک میں باقاعدہ کان کنی کا آغاز متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں