اسلام آباد (اے بی این نیوز) کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ دھاندلی ہمیشہ ہوتی آئی ہے مگر اس دفعہ دھاندلی نے ریکارڈ توڑا ہے۔تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا ایک تلخ ماضی یقیناً رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے ساتھ کچھ معاملات پر اکھٹے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ساتھ جدوجہد کے طریقہ کار پر اختلاف ہوسکتا ہے۔ پارٹی میں طے تھا کہ عبدالغفور حیدری کانفرنس میں جائیں گے۔ مزید آگے بڑھنا کچھ چیزوں سے مشروط ہے۔
ابھی تو یہ بھی نہیں پتا کہ ان کی جدوجہد کا طریقہ کار کیا ہے۔ اسد قیصر کو اپنے تحفظات سے متعلق بتایا تھا ابھی تک جواب نہیں دیا گیا۔
انتخابات سے پہلے ہم تک یہ بات پہنچائی گئی کہ مولانا کو محدود رکھا جائیگا۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ، ججز تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا
