اہم خبریں

ابھی تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ادارہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع پر غور کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد تاریخ میں توسیع کا باقاعدہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے لیے کھلے رہیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ وقت پر اپنے ریٹرنز جمع کرا سکیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اب تک 28 ستمبر تک 29 لاکھ ریٹرن جمع ہو چکے ہیں، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنا ہیں۔ 2022 میں 28 ستمبر تک صرف 14 لاکھ ریٹرن جمع ہوئے تھے۔ تاہم، سسٹم پر دباؤ کی وجہ سے کچھ تکنیکی مسائل کا سامنا ہے، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے تاریخ میں توسیع کی سفارش کی جائے گی۔

فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بھی ان مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ فی الحال ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :فیصل واوڈا نے علی امین گنڈا پور پر سنگین ترین،گھنائو نے الزامات عائد کر دیئے

متعلقہ خبریں