اہم خبریں

غزہ بچاؤ مارچ ،سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت دوبارہ گرفتار

اسلام آباد( اے بی این نیوز        )جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اتوار کے روز ان کی اہلیہ اور کارکنوں سمیت ‘غزہ بچاؤ’ مارچ کے دوران اسلام آباد سیکرٹریٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ اپنی اہلیہ اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ مظاہرے میں شریک تھے۔

اسلام آباد پولیس نے مظاہرے کو روکنے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے مشتاق احمد خان کو دوبارہ گرفتار کیا۔ یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی مشتاق احمد خان کو ‘سیو غزہ’ مارچ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا، لیکن بعد میں دوبارہ ایسا نہ کرنے کی ضمانت پر انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔

حکومت نے حال ہی میں اسلام آباد میں مظاہروں اور عوامی اجتماعات کے حوالے سے سخت قوانین متعارف کرائے ہیں، جن کے تحت کسی بھی قسم کے مظاہرے یا احتجاج کے لیے پہلے مقامی انتظامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے، خاص طور پر حساس علاقوں میں۔ اس قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے مشتاق احمد خان اور ان کی اہلیہ کی دوبارہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

تاحال اسلام آباد پولیس کی جانب سے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، تاہم اطلاعات کے مطابق مشتاق احمد خان اور ان کے ساتھیوں کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :فیصل واوڈا نے علی امین گنڈا پور پر سنگین ترین،گھنائو نے الزامات عائد کر دیئے

متعلقہ خبریں