اہم خبریں

پی ٹی آئی کا احتجاج،عمران خان، عالیہ حمزہ ،راشد حفیظ ، عامر مغل ،شہریار ریاض سمیت درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو گزشتہ روز روالپنڈی میں احتجاج مہنگا پڑگیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ نیوٹاون راولپنڈی میں عمران خان ، عالیہ حمزہ اجمل صابر ، عامر مغل ، شہریار ریاض، ناصر محفوظ ، حاجی مجید میاں چنوں، تیمور مسعود، چوہدری امیر افضل ، راشد حفیظ ، ضیاء خلیل ، سمابیہ طاہر ، طاہر علی ، غلام شبیرراجن پور، صداقت حسین شاہ ولد غلام رسول شاہ تیمور مسعود ،فہد مسعود، عمرتنویر بٹ سمیت 20نامعلوم افراد کیخلاف ریاستی اداروں کیخلاف نعرے بازی کی،

پولیس حکام کی جانب سے درج ایف آئی آر میں‌کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے لاٹھی کیساتھ کپڑا باندھ کر پولیس کی گاڑی موبائل ٹو پر پھینکا جو کانسٹیبل رفاقت نے فوری اٹھا کر باہر پھینک دیا جس سے سرکاری گاڑی جلنے سے بچ گئی ۔

ایف آر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ایماء پر مزکورہ ملزمان نے پرتشدد اجتماع کرتے ہوئےکار سرکاری میں مزاحمت کو فروغ دیا، عام شاہرات بند کروائی گئی ۔ عوام کا راستہ روک کر املاک کو نقصان پہنچایا گیا ، جلاو اور گھیراو کرتے ہوئے حکومت اور ریاستی اداروں کیخلاف عوام کو اکسایا گیا ۔

عوام میں خوف وہراس پھیلا گیا ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی گئی ۔ پولیس افسران وملازمین کے سامنے مزاحمت کرکے جرائم کے مرکب ہوئے ۔
سابق کپتان قومی ٹیم کے سلیکٹر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

متعلقہ خبریں