اہم خبریں

پیپلز پارٹی بجٹ اجلاس میں حکومت سے ناراض،اسحاق ڈار منا لائے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) حکومت نےپیپلزپارٹی ارکان کومنالیا۔ پیپلز پارٹی کے ارکان ایوان میں آگئے۔ سید خورشید شاہ اور نوید قمر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ ہال میں داخل ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم مل کرملک کی بہتری کیلئےاقدامات کررہےہیں۔ قوم کوخوشخبری ملےگی۔ خوشخبری یہ ہے کہ ہم پاکستان کیلئے اکٹھے بیٹھیں گے۔ قبل ازیں

پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جس کی وجہ سے حکومت کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔ اسحااق ڈار پیپلز پار ٹی کا منانے گئے لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف کورم پورا کرنے نہیں بیٹھی ، ہم بجٹ سیشن کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

حکومت نے صرف ہمیں بریفننگ دی ہے۔ حکومت کی جانب سے اعتماد میں نہیں لیاگیا۔
حکومت پر ہے اب کیا کرتی ہے۔ نیز اسی وجہ سے قومی اسمبلی کابجٹ اجلاس تاخیرکاشکار۔ بجٹ اجلاس4بجےبلایاگیاتھاجوتاحال شروع نہ ہوسکا۔ پاکستان پیپلزپارٹی بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرےگی۔

مزید پڑھیں :کابینہ کا خصوصی اجلاس،  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافےکی منظوری دے دی گئی

متعلقہ خبریں