اہم خبریں

خیبرپختونخواکی15رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی حکومت کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی حکومت کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،زیادہ تر اراکین پہلی مرتبہ وزارت سنبھالیں گے۔

کابینہ سے حلف خبیرپختونخوا کے گورنرحاجی غلام علی نے گورنر ہائوس پشاور میں لیا۔

کابینہ میں شامل 15 اراکین کے علاوہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پانچ مشیر بھی مقرر کیے ہیں، جو مراسلے کے مطابق مختلف امور میں انہیں ماہرانہ تجاویز پیش کریں گے۔

مزیدپڑھیں:یوکرین جنگ میں ایک اور بھارتی نوجوان ہلاک

خیبرپختونخوا کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ اور محمد سجاد کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مینا خان، فضل شکور بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہیں۔

کے پی حکومت میں 5 مشیروں کی تقرری بھی کر دی گئی ہے، مشیروں میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جس میں صوبائی کابینہ کے ارکان کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں