اہم خبریں

پاکستانی پے پال کے ذریعے رقوم وصول کر سکیں گے، وزیر آئی ٹی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈاکٹر عمرسیف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فری لانسرز اب پے پال سے با آسانی اپنے بینک اکاؤنٹس میں رقوم وصول کر سکیں گے۔نگران وزیر آئی ٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں کہا کہ فری لانسرز کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا کہ پاکستان میں پے پال، سٹرائپ اور وائز نامی اداروں کو لایا جائے تاکہ وہ اپنی رقوم آسانی سے پاکستان میں وصول کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ پروگرام تشکیل اس طرح سے دیا ہے کہ اب آپ کو پاکستان میں بیٹھے ہوئے پے پال کا اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت نہیں، بلکہ جو نظام وضع کیا گیا ہے اس کے ذریعے باہر بیٹھا ہوا کوئی بھی شخص آپ کو اپنے پے پال والٹ سے پیسے دے سکے گا، جو آپ کو پاکستانی بینک اکاؤنٹ میں اسی وقت موصول ہو جائیں گے۔ڈاکٹر عمرسیف نے بتایا کہ کمیونیکیشن کی دنیا میں ایک نئی جدت آئی ہے جس کو لو آربٹ سیٹلائٹ کمیونیکشن ٹیکنالوجی کہتے ہیں، جس کی مدد سے اب سٹارلنک جیسی سروسز صارفین کو انٹرنیٹ اور کنیکٹیویٹی آسانی سے کہیں بھی مہیا کر سکتی ہیں۔اس کے لیے ہمیں ایک نئی سپیس پالیسی بنانی تھی جو ہم نے بنائی ہے۔ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں اتنی فارورڈ لوکنگ اور بیلنسڈ سپیس پالیسی بنائی گئی، جس کے ذریعے سپارکو اور پاک سیٹ بھی اپنا کام جاری رکھ سکیں اور پرائیویٹ پلیئرز بھی آکر پاکستان کو کمیونیکیشن سروسز دے سکیں۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ اب اس نئی سپیس پالیسی کی وجہ سے پاکستان میں نجی ادارے جو کہ جدید لو آربٹ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو کمیونیکیشن فراہم کرسکیں گے، وہ پاکستان آ سکیں گی اور ہمارے صارفین کو، وہ کہیں بھی ہوں، ان کو انٹرنیٹ کی سروس میسر ہوگی۔

متعلقہ خبریں