کراکس(نیوزڈیسک) جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں 17 گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑیوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔جمعرات کو ہائی وے پر پہلے سے پیش آئے حادثے کی وجہ سے گاڑیاں رکی ہوئی تھیں اور ہائی وے کے کلیئر ہونے کا انتظار کر رہی تھیں کہ اتنے میں ایک تیز رفتار ٹرک قطار میں کھڑی گاڑیوں میں جا گھسا۔















