اہم خبریں

عمران خان کیخلاف مقدمات اورگرفتاری پاکستان کااندرونی معاملہ ہے، امریکہ

واشنگٹن( فہد بن ارشد)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں کے احترام، قانون کی حکمرانی کا کہتے ہیں، حکومت پاکستان سے انسانی حقوق اور لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے رابطے میں ہیں،ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف بےبنیاد الزامات پر کارروائی ہو رہی ہے،مریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پاکستان کااندرونی معاملہ ہے، روس میں حزب اختلاف کی رہنما الیکسی ناولنی کو سزا سناجانے پرترجمان کا کہنا تھا کہ بعض مقدمات دنیا بھر میں سامنے آتے ہیں، جو بظاہر بالکل ہی بے بنیاد معلوم ہوتے ہیں، ۔صحافی کے سوال پر کہ کیا صدر بائیڈن بھارت میں ظلم و ستم پر وزیراعظم مودی سے اٹھائیں گے؟ ، ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکہ تمام ان ممالک کے ساتھ انسانی حقوق کے خدشات کو باقاعدگی سے اٹھاتے ہیں جہاں یہ مسائل ہیں۔ بھارت کے ساتھ ماضی میں بھی ایسا کیا اور آئندہ بھی کریں گے،

متعلقہ خبریں