اہم خبریں

ملازمت سے برطرف سابق روسی وزیر داخلہ میجر جنرل کی مبینہ خودکشی

ماسکو (نیوزڈیسک)روس کے سابق وزیر داخلہ میجر جنرل ولادیمیر مکاروف ماسکو میں اپنی رہائشگاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے، سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے خودکشی کی ہے۔صدر پیوٹن نے جنرل مکاروف کو چند ہفتے قبل ہی عہدے سے برخاست کیا تھا۔جنرل مکاروف نے انتہاپسندی کے مقابلے کیلئے تشکیل کردہ مرکزی ڈائریکٹوریٹ میں بطور نائب سربراہ ذمہ داریاں انجام دی تھیں۔اہلخانہ نے ایک ٹیلی گرام چینل کو بتایا کہ پچھلے مہینے ملازمت سے سبکدوش کیے جانے کے بعد جنرل مکاروف شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔اہلخانہ کا کہنا تھا کہ جنرل اس حوالے سے پریشان تھے کہ پوری زندگی ملٹری سروس میں گزارنے کے بعد اب وہ کیریئر میں کیا کریں گے؟روس کے سیاستدان، فوجی افسران، کاروباری شخصیات اور بیوروکریٹس کی پراسرار مبینہ خودکشیاں نئی نہیں ہیں۔پچھلے سال دسمبر کے دوران بھارت کے ہوٹل کے باہر روسی سیاستدان اور بزنس مین پاول اینٹوف مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔اسی طرح ستمبر 2022 میں روسی توانائی کمپنی کے ایگزیکیٹو آئیون پیچورین جاپان کے قریب جزیرے میں کشتی رانی کرتے ہوئے مبینہ طور پر سمندر میں گر کر ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں