اہم خبریں

افغانیوں کو پاکستانی ویزے جاری کرنے کا معاملہ، دفترخارجہ کا انکوائری کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سویڈن میںقائم پاکستانی سفارتخانے میں ویزوں کا بڑا سکینڈل، پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے مبینہ طور پر سیکڑوں افغانیوں کو جعلی کاغذات پر پاکستانی ویزے جاری کیے جانے کے بعد فارن آفس پاکستان نے انکوائری کا حکم دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایمبیسی نے سینکڑوں افغانیوں کو جعلی کاغذات پر ویزے جاری کئے۔معاملہ علم میں آنے کے بعد پاکستان وزارت خارجہ کی جانب سے ویزے روکنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد پاکستانی ایمبیسی نے تمام افراد کے ویزے روک دیئے۔پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ۔دوسری جانب ویزوں کا اجراء روکے جانے کے باعث پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔یوسف خان نامی پاکستانی نے بتایا کہ میں ویزہ لینے گیا تو مجھ سے بہت برا سلوک کیا گیا۔شہری کے مطابق وہ بارہ تیرہ بار پاکستان جاچکے ہیں لیکن ایسا سلوک کبھی نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں