ماسکو(نیوزڈیسک) چیچن فوجی کمانڈر کو لفافے کے ذریعے زہر دینے کی کوشش ناکام بنادی،چیچن صدر رمضان قادریوف نے کہا کہ آپتے علاؤالدینوف ’احمد اسپیشل فورسز کے کمانڈر اور سیکنڈ آرمی کور کے ڈپٹی کمانڈر ہیں‘۔جنہیں ایک پارسل کے زریعے زہر دینے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنادیا، کمانڈر علاؤالدینوف ماسکو کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جواب روبہ صحت ہورہے ہیں۔، اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ،چیچن کمانڈر علاؤالدینوف کو ان کے مشیر نے ایک لفافہ دیا، لفافہ کھولنے کے بعد انہیں ناگوار بُو سے معلوم ہوگیا کہ لفافے میں خطرناک کیمیکل بھیجا گیا تھا۔ کمانڈر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنے ہاتھ دھوئے اور ناک کے نتھنوں میں پانی ڈالا، جبکہ ماہرین نے فوری طبی مدد فراہم کی۔صدر قادریوف نے کہا کہ زہر کے نمونے تجزیے کےلیے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں اور قتل کے منصوبے کی تفتیش شروع کردی ۔واضح رہے کہ یوکرین کی جنگ میں چیچنیا کی افواج روس کی حامی ہیں اور ان کے مسلح دستے روسی فوج کے شانہ بشانہ جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔















