اہم خبریں

روس اوربھارت نے توانائی معاہدوں میں ڈالر کی چھٹی کرانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )روس اوربھارت نے توانائی معاہدوں میں ڈالر کی چھٹی کرانے کا فیصلہ کرلیا،توانائی کی معروف روسی کمپنی نووا ٹیک نے ایل این جی معاہدے میں ادائیگیاں مقامی کرنسی میں کئے جانے کا انکشاف کیا ہےروس کی گیس پیدا کرنیوالی سب سے بڑی کمپنی نووا ٹیک کے سربراہ لیونڈ میکلیسن نے کہا کہ ایل این جی کےلئے بھارت کے ساتھ طویل مدتی معاہدے پرمذاکرات جاری ہیں،
انڈیا انرجی ویک فورم کے موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ توانائی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے کےلئے بھارت کی متعدد کمپنیوں کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے اوراس کی ادائیگیاں روپے یا روبل میں کی جائیں گی،بھارتی وزیرتوانائی ہردیپ سنگھ سے بھی بات ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں