چنائی(نیوزڈیسک)بھارتی کی معروف گلوکارہ وانی جے رام کی لاش ان کے اپنے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 78 سالہ وانی جے رام ریاست غربی بنگال کے دارالحکومت چنئی کے علاقے ننگامبکم میں مقیم تھیں۔ ہفتے کو ان کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔ان کے سر میں کافی عرصہ قبل چوٹ آئی تھی جس کی وجہ سے وہ بیمار رہتی تھیں۔ وہ ہفتے کی صبح چنائی میں اپنے گھر پر مردہ پائی گئیں۔ ان کی موت کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ۔وانی جے رام کا شمار ساؤتھ کے مشہور پلے بیک سنگرز میں ہوتا تھا۔ 1945 میں تمل ناڈو میں پیدا ہونی والی وانی جے رام کا اصل نام کالی وانی تھا۔ وانی نے اپنے کیریئر میں کل 19 زبانوں میں گائے ہیں جن میں تامل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، ہندی، اردو، مراٹھی، بنگالی، بھوج پوری، تولو اور اڑیہ شامل ہیں۔















