اہم خبریں

حفظان صحت کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی،ابوظہبی میں معطم خوشاب دربارریسٹورنٹ بند کر دیا گیا

ابوظہبی ( اے بی این نیوز      ) ابوظہبی میں معطم خوشاب دربارریسٹورنٹ ، جو مفرق انڈسٹریل سٹی میں واقع ہے، اس نے متعدد بار فوڈ سیفٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ حکام کے مطابق جس کی پاداش میں اس ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیاز ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں حفظان صحت کے اسولوں کا قتل کیا گیا،باورچی خانی کی صورتحاک بھی انتہائی ناگفتہ بہ تھی ۔ حکام نے بتایا کہ

کھانے کی ہینڈلنگ اور ذخیرہ کرنے والے علاقوں میں حفظان صحت کی خراب سطح کی وجہ سے اس اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔”اس نے مزید کہا کہ کھانے کا سامان اور ریفریجریٹرز کو صاف رکھنے میں ناکام رہا۔ یہاں تک کہ تیاری کے علاقے میں چھتیں اور فرش بھی اچھی حالت میں نہیں ہیں۔ بندش کا حکم اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک کہ حفظان صحت کے مسائل کو حل نہیں کیا جاتا۔

صرف ایک ہفتہ قبل فوڈ سیفٹی کی خلاف ورزیوں پر ایک ریسٹورنٹ بھی بند کر دیا گیا تھا۔ اس کے باورچی خانے میں دیگر مسائل کے علاوہ کیڑے بھی دیکھے گئے تھے۔رہائشیوں کا فرض ہے کہ کہ وہ کھانے کی دکانوں پر پیش آنے والے کسی بھی مسئلے کی اطلاع دیں۔ اتھارٹی کو اس کی ٹول فری ہاٹ لائن 80055 کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :سندھ بجٹ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 22 سے 30 ، پنشن میں 15 فیصد اضافہ ،کم از کم اجرت 37 ہزار روپےمقرر، 3.056 کھرب روپے کا بجٹ پیش

متعلقہ خبریں