اہم خبریں

یوکرین جنگ میں ایک اور بھارتی نوجوان ہلاک

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کا ایک اور نوجوان روسی فوج کے لیے لڑتے ہوئے مارا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کا ایک اور نوجوان روسی فوج کے لیے لڑتے ہوئے مارا گیا۔ 30 سالہ اصفان حیدر آباد دکن کا تھا، پنجاب کے کئی نوجوان بھی ایجنٹس کے ہاتھوں جنگ میں پھنسادیے گئے۔

مزیدپڑھیں:پنجاب کابینہ میں اہل لوگ شامل کیے ہیں،مریم نواز

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش اور گجرات کے 20 سے زائد نوجوان ملازمت کے مواقع کی تلاش میں ایجنٹس کے ہاتھوں دھوکا کھاکر روسی فوج کے ہتھے چڑھ گئے جو انہیں کنٹریکٹ کے تحت معاونین کی حیثیت سے محاذ پر بھیج رہی ہے۔ گجرات کا 23 سالہ ہیمل منگوکیا بھی یوکرین کی فوج کے حملوں میں مارا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں