اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے ، بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے ، بھارتی وزیرخارجہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا،۔
بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھارتی ایئرفورس کے طیارے میں پاکستان پہنچنے ، بھارتی ایئرفورس کے طیارے نے نورخان ایئربیس پر لینڈنگ کی ۔ بھارتی صحافی سہاسنی حیدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 سال سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت نہیں ہو رہی،جے شنکر پاکستان آرہے ہیں، کوشش ہوگی پاکستان اور بھارت میں بائی لیٹرل کوئی پہل ہوپائے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تو دونوں ممالک کے درمیان ایسے کوئی روابط نہیں جو 2019 سے پہلے قائم تھے، شاید اس دورے میں ایسی باتیں نہ ہوپائیں، دونوں ممالک نے کہا ہے کہ یہ ملٹی لیٹرل وزٹ ہے۔
سہاسنی حیدر نے مطالبہ کیا کہ ہائی کمشنر کو واپس بھیجیں، لاہور سے دلی کے درمیان بس چلتی تھی اس کو بحال کیا جائے، فورم کی کوئی کمی نہیں جہاں دونوں ممالک کے سربراہان مل سکتے ہیں۔
بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت کو بند کیا تھا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں دوطرفہ تجارت پر پابندی لگی تھی، شنگھائی تعاون تنظیم ایک فورم ہے جہاں لیڈر شپ مل سکتی ہے، پہلے تو رشتوں کو بحال کرنا ہوگا۔