اہم خبریں

کورین سفارتکار کے گھر ڈکیتی کا ملزم ہیڈ کانسٹیبل برطرف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کورین سفارتکار کے گھر ڈکیتی کے ملزم ہیڈ کانسٹیبل کو برطرف کر دیا گیا، انسپکٹر جنرل (آئی جی) آفس اسلام آباد نے ہیڈ کانسٹیبل کی برطرفی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد طارق کی برطرفی انکوائری کمیٹی کی سفارش پر ہوئی ہے۔ حکم نامے میں […]

ایکس ہیڈ کوارٹرز بند کرنےکا اعلان

سان فرانسسكو(نیوزڈیسک)سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے سان فرانسسکو میں قائم کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ 10 سال سے زائد عرصے تک کمپنی کے زیر استعمال دفتر کو بند کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ […]

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ طویل قید کے بعد جیل سے رہا

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو عدالتی حکم پر طویل عرصے بعد گوجرانوالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ عالیہ حمزہ کی روبکار آج گوجرانوالہ جیل میں جمع کروائی گئی تھی، جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا اور وہ جیل سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ روانہ ہوگئیں۔ اس […]

راشد محمود لنگڑیال چیئرمین ایف بی آر تعینات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)راشد محمود لنگڑیال کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا نیا چیئرمین تعینات کردیا گیا۔ نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گریڈ 21 کے راشد محمود لنگڑیال بطور سیکریٹری پاور ڈویژن خدمات انجام دے رہے تھے۔

شیخ مجیب اب بھی آپ کے ہیرو ہیں؟ صحافی کاعمران خان سے سوال

راولپنڈی(نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے شیخ مجیب الرحمان سے متعلق جو بات کہی وہ حمود الرحمان کمیشن کی فائنڈنگز پر کہی۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے بانی پی ٹی آئی سے دلچسپ سوال کرلیا۔ صحافی نے دریافت کیا کہ کیا شیخ […]

سانحہ 9 مئی کا اعتراف جرم کرنے والے اب ثبوت مانگ رہے ہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کا اعتراف جرم کرنے والے اب ثبوت مانگ رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے مشروط معافی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو کور کمانڈرہاﺅس کے باہر بانی پی ٹی […]

شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت ختم کرنے کیخلاف آخری اپیل بھی مسترد

لندن(نیوزڈیسک)2015 میں داعش میں شمولیت کی خاطر شام جانے والی شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت ختم کرنے کے خلاف آخری اپیل بھی مسترد کردی گئی۔ شمیمہ بیگم نے برطانوی شہریت ختم کرنے کے خلاف قانونی کوشش کی تھی، برطانوی سپریم کورٹ نے ان کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ وہ اس […]

ملک میں صورتحال بہتر ہورہی ہے، بنگلادیشی آرمی چیف

ڈھاکا(نیوزڈیسک)بنگلادیش کے آرمی چیف وقار الزماں نے کہا ہے کہ ملک میں صورتحال بہتر ہورہی ہے، تین چار روز میں حالات معمول پر آجائیں گے۔ ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں بنگلادیشی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی بحالی کا کام کر رہے ہیں۔ فضائیہ اور بحریہ سربراہان کے ساتھ مل کر […]

خالدہ ضیا نے جیل سے رہائی کے بعد پہلا بیان جاری کردیا

ڈھاکا(نیوزڈیسک)بنگلادیش کی سابق وزیراعظم اور شیخ حسینہ دور اقتدار کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا نے جیل سے رہائی کے بعد پہلا بیان جاری کردیا۔ خالدہ ضیا نے اپنے ویڈیو پیغام میں بنگلادیشی عوام پر زور دیا کہ وہ ایسے جمہوری بنگلادیش کی تعمیر کریں جہاں تمام مذاہب کا وقار برابر ہو۔ انکا کہنا تھا کہ […]

برطانیہ و امریکا میں سیاسی پناہ نہ ملی، شیخ حسینہ اب کہاں جائیں گی؟

ڈھاکا(نیوزڈیسک)بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد برطانیہ اور امریکا میں سیاسی پناہ لینے میں ناکامی کے بعد اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سعودی عرب میں پناہ لینے پر غور کررہی ہیں۔ وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور بھارت فرار ہونے والی حسینہ واجد 48 گھنٹے بعد بھی سیاسی پناہ لینے […]