اہم خبریں

جماعت اسلامی کا تین روزہ مہنگائی مارچ کا اعلان

لاہور(اے بی این نیوز )سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئی ایم ایف کی شرائط کو حکومت کی جانب سے قانونی تحفظ فراہم کرنے کی کسی بھی مہم جوئی کی بھرپور مزاحمت کرے گی، قانون سازوں کے گھروں، دفاتر کا گھیراؤ اور عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی قیام […]

قلات میں سردی تھم نہ سکی، پارہ منفی 3تک گر گیا، معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے

قلات(اے بی این نیوز ) قلات میں سردی تھم نہ سکی، پارہ منفی 3تک گر گیا، معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، خون جما دینے والی سردی میں گیس مکمل غائب جبکہ بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی، تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ روز بارش و برفباری کے […]

محتسب پنجاب کی جانب سے مختلف شکایت کنندگان کو.5 22 ملین روپے سے زائدکے مالی ریلیف کی فراہمی

لاہور (اے بی این نیوز)محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر پنشن، جی پی فنڈ، گریجویٹی اور دیگر واجبات ملازمت کی ادائیگی کی متفرق درخواستوں پر محکمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں لاہور سمیت مختلف شہروں کے شکایت کنندگان کو دو کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار 861 روپے کا مجموعی مالی ریلیف ملا […]

پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مفت ادویات دینے کا فیصلہ

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب کی نگران حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں مفت ادویات دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس حوالے سے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ مخیر حضرات کی مدد سے سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات ملیں گی۔مفت ادویات دینے کے سلسلے کا […]

شاہد خاقان عباسی نے اپنی جماعت میں چاپلوسی ،غلامی کا راستہ نہیں اپنایا‘حماد اظہر

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنی جماعت میں چاپلوسی اور غلامی کا راستہ نہیں اپنایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر شاہد خاقان عباسی اپنے اصولی موقف پر […]

دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر میانوالی ،مکڑ وال پولیس کیلئے 15لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور (اے بی این نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈی پی او میانوالی اور مکڑ وال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے ایس ایچ او مکڑوال اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو پندرہ لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیاہے ۔ آئی […]

پیپلزپارٹی امیدوار نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ نثار کھوڑو سندھ سے ایوان بالا کی جنرل سیٹ پر کامیاب ہوئے۔ سینیٹ کی نشست سے فیصل واوڈا نے استعفی دیا تھا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واڈا کے استعفی سے خالی ہونے والی […]

پشاور پولیس لائن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

پشاور (نیوزڈیسک)پشاور کی پولیس لائن مسجد میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شرقی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔تفصیالت کے مطابق واقعے کے دو روز بعد پشاور دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ […]

پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروسز محدود کردی گئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی مواد کی وجہ سے ملک میں وکی پیڈیا کی سروسز محدود کردیں۔پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی نے بدھ کو اپنے بیان میں بتایا کہ ’توہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے / نہ ہٹانے کی وجہ سے وکی پیڈیا کی سروسز محدود کی گئی ہیں۔پی […]

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے بدھ کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور پولیس لائن دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کے ہمراہ وزیر مملکت سید محمد علی شاہ بادشاہ اور پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت اور کارکنان […]