اہم خبریں

عمران خان کی خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ہفتہ کو چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرصدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسد عمر، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، پرویز خٹک اور سینیٹر شبلی فراز […]

حیدرآباد سکھر موٹر وے کرپشن اسکینڈل، 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (نیوزڈیسک)بینکنگ کورٹ کراچی نے حیدرآباد سکھر موٹر وے کرپشن اسکینڈل کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔عدالت نے ملزمان مظفر چانڈیو، سعود الحسن اور ذیشان لاڑک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق ملزم مظفر چانڈیو مختیار کار کے عہدے پر تعینات تھا جبکہ ذیشان لاڑک […]

ممنوعہ اشیاء کا استعمال، بھارتی جمناسٹ پر 21 ماہ کی پابندی عائد

نئی دہلی (نیوزڈیسک)ہندوستان کی اسٹار خاتون جمناسٹ دیپا کرماکر پر 21 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریو اولمپکس میں تاریخ رقم کرنیوالی بھارتی جمناسٹ دیپا کرماکر پر انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ممنوعہ اشیاء کے استعمال کی وجہ سے لگائی ہے۔انٹرنیشنل ٹیسٹ ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دیپا کرماکر […]

ایف آئی اے نے پی پی ایم این اے مہرین بھٹو اور ان کے بھائیوں کے خلاف انکوائری ختم کردی

حیدرآباد (نیوزڈیسک)ایف آئی اے حیدرآباد نے پیپلز پارٹی کی ایم این اے مہرین بھٹو اور ان کے تین بھائیوں کے خلاف مبینہ کرپشن اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کی انکوائری ختم کردی۔ایف آئی اے حیدرآباد نے اپنی ہی ابتدائی انکوائری رپورٹ کے برعکس انکوائری ختم کی، مہرین بھٹو اور ان کے بھائیوں کے خلاف […]

سونے کے دام 4 ہزار روپے فی تولہ کم،قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی

کراچی (نیوزڈیسک)سونا 4000 روپے فی تولہ سستا ہوگیا،ہفتہ کو بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ سونے کے دام میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑا ہے۔ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونا 4 پزار روپے سستا ہوکر 2 لاکھ […]

بھارت،جنس تبدیل کرانے والے جوڑے کے ہاں اولاد کی خوشخبری

نئی دہلی (نیوزڈیسک )بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ایک ٹرانس جوڑا صاحب اولاد ہوے والا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضیا پول (Ziya Paval) اور زہد (Zahad) نامی اس ٹرانس جوڑے کا تعلق کیرالہ سے ہے۔ یہ جوڑا 3 سال سے ایک ساتھ ہے۔ضیا اورزہد کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے جو اپنی پیدائشی […]

دوسروں کو رُلانے والا آج خود رو رہا ہے، مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان رلانے کی باتیں کرتے تھے مگر اللہ نے مکافات عمل بھی رکھا ہے۔لاہور میں آج بروز ہفتہ 4 فروری […]

لاہور کی ٹک ٹاکر لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل،دوست ہی قاتل نکلا

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور کے علاقے کاہنہ سے جواں سال لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا۔لاہور کے علاقے کاہنہ کی رہائشی جواں سال ٹک ٹاکر لڑکی سنیہا گل کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، قاتل مقتولہ کا دوست نکلا۔ایس پی انویسٹی گیشن آفتاب پھلروان کے مطابق کاہنہ کے ویرانے میں قتل ہونے والی لڑکی ٹک […]

بھارت کی معروف گلوکارہ وانی جے رام کی لاش گھر سے برآمد

چنائی(نیوزڈیسک)بھارتی کی معروف گلوکارہ وانی جے رام کی لاش ان کے اپنے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 78 سالہ وانی جے رام ریاست غربی بنگال کے دارالحکومت چنئی کے علاقے ننگامبکم میں مقیم تھیں۔ ہفتے کو ان کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔ان کے سر میں کافی عرصہ قبل چوٹ […]

ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری،اطلاق 6 فروری سے ہوگا

لاہور(نیوزڈیسک)ریلوے انتظامیہ نے ڈیزل مہنگا ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈیزل مہنگا ہونے اور مالی نقصانات کے باعث ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد […]