منی بجٹ کے ذریعے قوم کو 700 ارب کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم کو 700 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منی بجٹ لایا جا رہا ہے، 170 ارب کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے۔انہوں نے […]
ترکیہ کو زلزلے سے 84 ارب ڈالر تک کا نقصان ہوسکتا ہے، ترک کاروباری گروپ

انقرہ (نیوزڈیسک)ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے بعد جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں وہیں ترکیہ میں زلزلے کے نقصانات کی لاگت پر ایک ترک کاروباری گروپ نے رپورٹ تیار کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کاروباری گروپ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایاکہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 84 ارب ڈالر تک ہوسکتا ہے۔رپورٹ […]
جتنی گیس گھریلو یاصنعتی صارفین کو چاہیے وہ ہمارے پاس نہیں، سوئی گیس کمپنی

کراچی(نیوزڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار نے کہا ہے ہمیں جو بھی قدرتی گیس ملتی ہے وفاق کی جانب سے یہ بتایا جاتا کہ کس کو کتنی گیس دینی ہے، اس وقت جتنی گیس گھریلو یاصنعتی صارفین کو چاہیے وہ ہمارے پاس ہے دستیاب نہیں ہے۔سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں […]
مشروم میں دماغ اور حافظے کے لیے انتہائی مفید مرکب دریافت

کوئنز لینڈ(نیوزڈیسک) مشروم کے بہت سے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب مشروم میں ایک بالکل نیا جزو دریافت ہوا ہے جو نہ صرف دماغی خلیات (نیورون) کو بڑھاتا ہے بلکہ یادداشت بھی بڑھاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جامعہ کوئنزلینڈ کے برین انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ پروفیسر فریڈرک مینیئرنے کہا کہ انہوں نے […]
پشاورپولیس لائنز میں اتنا بڑا دھماکا ہوا کسی نے آج تک استعفیٰ تک نہیں دیا، مشتاق احمد

اسلام آباد (نیوزڈیسک)جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں دہشت گردوں کا راج ہے۔ ہمیں یہ تحفظ نہیں دے رہے، دن دیہاڑے دھماکے ہورہے ہیں، اتنا بڑا دھماکا ہوا کسی نے استعفیٰ تک نہیں دیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد […]
پیوٹن سے سستے تیل کی بات کر لی تھی، واپس آیا تو باجوہ نے کہا یوکرین حملے پر روس کی مذمت کریں،عمران

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انہوں نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن سے سستا تیل خریدنے کی بات کر لی تھی مگر جب واپس آیا تو جنرل باجوہ (اس وقت کے آرمی چیف) نے کہا یوکرین حملے پر روس کی مذمت کریں۔ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہے […]
زلزلے نے چیمپئن شپ جیتنے والی طالبات کی ٹیم کی جان لے لی

انقرہ (نیوزڈیسک)ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے کے بعد المناک کہانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیر 6 فروری کو آنے والے زلزلہ کے بعد اب ایک اور دردناک کہانی والی بال ٹیم کے حوالے سے سامنے آئی ۔عرب ٹی وی کے مطابق ترکیہ میں ایک میچ جیتنے کے بعد زلزلے میں […]
ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں مزید اضافہ،269.44روپے کاہوگیا

کراچی (نیوزڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 16 پیسے کے محدود اضافے سے 269.44 روپے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ […]
بالی وڈ فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کی اداکارہ جان کی بازی ہار گئیں

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی وڈ کی مشہور شخصیت گرو دت کی بہن للیتا لجمی 90 برس کی عمر میں جان کی بازی ہار گئیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق للیتا لجمی ایک مشہور و معروف مصور تھیں اور عامر خان کی مشہور فلم ’تارے زمین پر‘ میں انہوں نے کومیو اداکاری کی تھی۔جہانگیر نکولسن آرٹ فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا […]
چین پر امریکی غباروں کی پرواز کا دعویٰ غلط ہے، ترجمان امریکی قومی سلامتی

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا نے چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اسکی فضائی حدود میں امریکی غباروں کی پرواز کے بیان کی تردید کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے اس حوالے سے کہا کہ بیجنگ کا چین پر امریکی غباروں کی پرواز کا دعویٰ غلط ہے۔امریکی ترجمان نے […]