کراچی(نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے کہا ہے کہ ایسا کوئی بہانہ نہیں بناؤں گا کہ وکٹ فاسٹ بولر کو سپورٹ نہیں کر رہی۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میر حمزہ کا کہنا تھا کہ نائٹ واچ مین کی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام نہیں دے سکا۔فیلڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 10 کھلاڑیوں کا پچ پر آکر کھڑے ہونا ان کے لیے دباؤ نہیں تھا۔ ہم پروفیشنل کرکٹر ہیں، کھیل کے دوران ایسے موقع آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بولر نے اچھی بال کی جو بریک ہوئی اور آؤٹ ہوگیا۔ میر حمزہ نے بتایا کہ سینٹر میں پچ پر پیچز نہیں ہیں لیکن جہاں پیچز ہیں وہاں بال گرتی ہے تو بریک ہوتی ہے۔میر حمزہ کا کہنا تھا کہ کراچی 4 سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی لیکن وہ نتائج نہ دے سکا جس کی ٹیم کو ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ بولنگ اچھی کی لیکن بدقسمتی سے وکٹیں نہ ملیں۔ ٹیم کو بریک تھرو کی ضرورت تھی جو نہیں دے سکا۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پچ گرین ہو یا فلیٹ، بولرز کا کام اچھی اور لائن و لینتھ کے ساتھ بولنگ کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا کوئی بہانہ نہیں بناؤں گا کہ وکٹ فاسٹ بولر کو سپورٹ نہیں کر رہی۔ٹیم کی دو وکٹیں گرنے پر میر حمزہ نے کہا کہ دیکھا جائے تو ایک بیٹر آؤٹ ہوا ہے، ٹیم کم بیک کرسکتی ہے، ہماری لمبی بیٹنگ لائن ہے، امید ہے اچھا ہوگا۔
