گورنرکی تعیناتی آئین و قانون کے مطابق، حافظ نعیم کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان

کراچی (نیوزڈیسک)ترجمان گورنر ہاؤس نے کہاہےکہ گورنرکی تعیناتی آئین و قانون کے مطابق ہوئی ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان گورنر ہاؤس نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ گورنرکے عہدے پر تعیناتی آئین و قانون کے مطابق ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق گورنر سندھ حافظ نعیم الرحمان کو اچھا دوست سمجھتے ہیں اور رات میں گورنرسندھ سے حافظ نعیم کی گرم جوشی سے ملاقات بھی ہوئی۔