کندھ کوٹ میں پولیس مقابلہ ، بدنام زمانہ ڈاکو شریف بنگوار ساتھی سمیت ہلاک ،ملزم کے سر30لاکھ روپے کا انعام تھا

کندھ کوٹ(نیوز ڈیسک) کندھ کوٹ میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں بدنام زمانہ ڈاکو شریف بنگوار ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا۔جمعہ کو کندھ کوٹ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے،بدنام زمانہ ڈاکو کے سر30 لاکھ روپے کا نقدی انعام تھا،ڈاکو شریف بنگوار اور اس کا چچا زاد بھائی وہاب بنگوار مقابلے میں ہلاک ہوئے، پولیس نے لاشوں کو کندھ کوٹ سول اسپتال منتقل کردیا ۔ ڈاکو شریف بنگوار متعدد مقدموں مطلوب تھا۔