کراچی،ماڑی پورمرزاآدم خان روڈپرگیس بندش کیخلاف علاقہ مکینوں کااحتجاج ،ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی( نیوزڈیسک)ماڑی پورمرزاآدم خان روڈپرگیس بندش کیخلاف مکینوں کااحتجاج جاری ہے،احتجاج کے باعث آئی سی آئی پل کی جانب آنےوالی سڑک کوٹریفک کیلئے بند کر دیاگیا،تفصیلات کے مطابق ماڑی پومرزاآدم خان روڈ پرگیس لوڈشیڈنگ کے ستائے مکین سڑکوں پر نکل آئے،احتجاج کر کے ٹریفک معطل کردی ،جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، شہریوں کو سخت اذیت اورپریشانی کاسامنا کرناپڑا۔مشتعل مظاہرین کے مطابق گیس کی لوڈشیڈنگ نے زندگی عذاب بناد ی ہے،اطلاع ملنےپر پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی ۔