پی ڈی ایم حکومت 8 ماہ اور رہ گئی تو یہ حکمران عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دینگے، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پچھلے سال شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ میں کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا۔ہم لوگ سمجھے شہباز شریف اپنے کپڑے بیچنے کی بات کر رہے ہیں، اب آکر پتا چلا شہباز شریف عوام کے کپڑے کی بات کر رہے تھے، انہوں نے کہاکہ اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔