پی ٹی آئی کا آج سے مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنیکا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا آج سے مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنیکا اعلان ، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں مظاہروں کی قیادت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج سے مہنگائی کیخلاف ملک بھرمیں احتجاج شروع کرنیکا اعلان،سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں مظاہروں کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت سینئر پارٹی قیادت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی جمعے سے احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرے گی ، ابتر معاشی حالات، گیس، بجلی کی لوڈشیڈنگ، آسمان سے باتیں کرتی کچن آئٹمز کی قیمتوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائیگا۔