پنجاب ، دھند کے باعث گاڑیاں موٹرسائیکل ٹکراگئے ، 5 افراد جاں بحق ، 15 زخمی

شیخوپورہ (نیوز ڈیسک )شرقپور روڈ ڈیر بودے شاہ کے قریب دعوت ولیمہ میں شرکت کے لیے جانے والے موٹرسائیکل سواروں کو کیری ڈبہ نے ٹکر ماردی حادثہ کے نتیجہ میں سابق آئی جی پولیس محمد یعقوب کا بھتیجا موقعہ پر جاں بحق جبکہ متوفی کا بہنوئی اورکزن شدید زخمی ہوگئے، شیخوپورہ سرگودھاروڈ پر کارٹرالر میں دھند کے باعث تصادم کے نتیجہ میں کار میں سوار2افراد شدید زخمی ہوگئےفیصل آباد روڈ کی آبادی فیروزوٹواں کے قریب شدید دھند کی وجہ سے مسافرویگن نمبری7544ایم این کیو اچانک یوٹرن لینے والے ٹرالرنمبری369ٹی ایل ایف سے ٹکراگئی،حادثہ میں آصف،سانول،قمر زوہیب، طارق،احسان، خرم شہزاد،سیماں بی بی، اسحاق،شبیر، عبدالقادر،تسلیم محمد اورمبشر زخمی ہوگئے زخمیوں میں 2افراد ہسپتال کی ایمرجنسی میں دم توڑ گئے نواحی گاؤں 29 فور ایل شاہبھور روڈ پر دھند کے باعث موٹر سائیکل سوار علی رضا پھسل کر گر پڑا جسکے سر میں شدید چوٹ لگ گئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا پیر محل کے نواحی چکوک کے رہائشی 3نوجوان دانش،مجاہد اور راجہ عامر موٹر سائیکل پر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے واپس پیر محل جا رہے تھے کہ کھیکھا روڈ پر زرعی یونیورسٹی کے سامنے غلط سائیڈ سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی کا اچانک یو ٹرن لینے پر موٹر سائیکل سے خوفناک تصادم ہوگیا ،جس کے نتیجہ میں دانش اورمجاہد کی موقع پر ہی اموات ہو گئیں، جبکہ انکا تیسرا ساتھی راجہ عامر شدید زخمی ہوگیا،ٹریکٹر کا ڈرائیور موقع حادثہ سے فرار ہوگیا ۔