پرویز الہٰی کے حوالے سے میرے پاس کہنے کوبہت کچھ ہے ، مگر یہ مناسب وقت نہیں،عثمان بزدار

لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب لائسنس جاری کرنےکے کیس میں لاہور کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 5 جنوری تک مزید توسیع کردی، عثمان بزدار نے پرویز الٰہی کے حالیہ انٹرویو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کہنے کے لیے بہت باتیں ہیں لیکن یہ موقع مناسب نہیں،ساڑھے تین سال صوبے کی خدمت کی، جو کیا اس پر میرا ضمیر مطمئن ہے، میں نے پنجاب میں ریکارڈ ترقی یافتہ کام کرائے، کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی، تمام ساتھیوں کا دل سے احترام کرتاہوں، امید ہے کہ ان کے ساتھ ہم چل کر آگے چیزوں کو بہتر کریں گے‘پرویز الٰہی کے احسانات کے بیان پر عثمان بزدار نے کہا کہ 2001 میں جب تحصیل ناظم بنا تو اس وقت چوہدری پرویز الٰہی چیف منسٹر نہیں تھے جب کہ میں نے گجرات میں کوئی فنڈز نہیں روکے، سب جگہ برابر ترقی ہوئی، کسے کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوئی، ہر ڈسٹرکٹ کو پیکج دیا، جتنی ترقی میرے دور میں ہوئی شاید ہی پنجاب کی تاریخ میں کبھی ہوئی ہو۔