لاہور (نیوز ڈیسک )گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لے سکتے تو لے لیتے،وزیراعلیٰ کو ثابت کرنا ہوتا ہے کہ اس کے پاس اعتماد ہے ،گورنر راج قطعاً فائدہ مند نہیں ہے ،میں نے ذاتی طور پر اسمبلی توڑنے کو کبھی پسند نہیں کیا ،ہر ممکن کوشش ہو گی اس نہج تک نہ پہنچیں،اگر وہ اعتماد کا ووٹ لے لیتے ہیں تو اسمبلی توڑ دیں ،بحیثیت گورنرتمام پارٹیوں کا خیال رکھتا ہوں ۔
