اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سبراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر گورنر ہاؤس اور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس مال روڈ کو پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ لاہور میں سیاسی ٹیم کو بھرپور متحرک کیا جائے،پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے قبل بھرپور سیاسی سرگرمیاں اختیار کی جائیں انہوں نے عوامی مسائی کے حل کیلئے پارٹی رہنما خواجہ احمد حسان، عمران نذیر، رانا مشہود اور کھوکھر برادران کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر عوام کو درپیش مسائل ان کی دہلیز پر حل کر یں،جنرل انتخابات کے لیےنون لیگ پنجاب کو تیار رہنا چاہئیے۔
