ملکہ کوہسار کا پھر چاندی کی چادر اوڑھنے کا امکان ، سیاحوں کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں

مری(بیورورپورٹ ) ملکہ کوہسار اور گلیات میں آئندہ متوقع شدید برفباری کے پیش نظر ای ایس پی ٹریفک مری عرفان حیدر نے مری آنے والے سیاحوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق سیاحوں سے موسم کی صورتحال دیکھ کر سفر کا آغاز کرنے ، گاڑی کے مکمل طور پر فٹ ہونے اور44گاڑی کا استعمال کرنے کی کوشش ، ٹائر درست حالت میں ہونے ، سنو ٹائر یا ٹائر چین کا استعمال کرنے ،گاڑی کا ویژن درست کرنے ، الیکٹرک سسٹم کی درستگی، شدید سردی میں پائیدار بیٹری ہونے ، کیبل اور ٹو چین ، مری میں دو طرفہ روڈ ہونے کی وجہ سے ڈبل لائن ہر گز ،رش صورت میں اپنی لائن میں رہیں اور مناسب فاصلہ رکھیںنے ،گاڑی نو پارکنگ میں کھڑی کرنے سے گریز ، ون وے کی پابندی ،گاڑی کے برف میں پھنس جاے پر ہیٹر لگانے کی احتیاط ،اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیا، گرم کپڑے، کمبل اور گلوز وغیرہ ساتھ رکھینے کی دایات دی ہیں ۔ایسے میںبرفباری کے دوران ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے ہیں جو ہمہ وقت سیاحوں اورمقامی لوگوں کی مدد کے لئے موجود ہیں جو سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کریں گے ۔انہوں نے ہدایت دی کہ موبائل فون رابطہ کا اہم ذریعہ ہے اسکی بیٹری کو فل رکھیں اور ساتھ پاور بینک کا استعمال کریں تاکہ پریشانی کی صورت میں آپ ہم سے رابطہ کر سکیں،مری میں دوران سفر میں کسی پریشانی کی صورت میں ہمارے کنٹرول روم نمبر 0519269200 پر رابطہ کرنے کو کہا گیا ہے۔