اسلام آباد( نیوز ڈیسک) فیض آباد کےمقام پر ایک پبلک وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم مسافر وین میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے،فائر بریگیڈ کی ٹیموں نےموقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا،آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں، مو قع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق آگ گاڑی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ،بروقت فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے کو ئی بڑا نقصان نہ ہو ساک اور تمام مسافر محفوظ رہے۔
