سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم، سندھ میں آج سے نجی و سرکاری اسکول کھل گئے

کراچی (نیوز ڈیسک)پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی کھل گئیں۔کہیں موسم سرما کی چھٹیاں ختم تو کہیں سکول کھل گئے، سندھ میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی کھل گئیں۔پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکول 9 جنوری سے کھلیں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی اسکول 8 جنوری تک بند ہیں۔