کوئٹہ (نیوزڈیسک)سابق وزیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق خالد لانگو نے کوئٹہ میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں آصف زرداری نے خالد لانگو کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔خالد لانگو نے آصف علی زرداری کو خالق آباد کی بلوچی چادر بھی پہنائی۔
