رحیم یار خان(نیوز ڈیسک) رحیم یار خان میں قیا مت ٹوٹ پڑی، گردن توڑ بخار نے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی جان لے لی،محکمہ صحت کے مطابق گردن توڑ بخار ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی موت کی وجہ بنا۔ متاثرہ آبادی اور ملحقہ علاقوں میں خون کے نمونے اور رہائشی افراد کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ خوراک، پانی اور خون کے نمونے حاصل کرکے مزید تشخیص کیلئے لیب بھجوائے جارہے ہیں۔
