کراچی(نیوزڈیسک)وزیرخارجہ وچیئرمین پی پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جب بھی مقابلہ ہوگاسلیکٹیڈ کو شکست ہوگی اورجمہوریت پسند قوتوں کو فتح ہوگی،ہم نے آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو گھر بھیجا، چھ ماہ بعدبھی بنی گالہ سےچیخیں نکل رہی ہیں،عمران خان کی نفرت کی سیاست نے جمہوریت کونقصان پہنچایا،ملک اس وقت مشکل میں ہے،پیپلزپارٹی ہی اس ملک کو بچائیگی،ہفتہ کو خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم عمران خان کے معاشی بحران اورتقسیم کی سیاست کے خلاف نکلے تھے،پی ٹی آئی کامقابلہ کیااورجیت کرآئے،انہوں نے کہاکہ ہم نے اس کٹھ پتلی اور نالائق کا صحیح بندوبست کر دیا،ہم نے آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو گھر بھیجا، ہم نے کہا تھا اسلام آبادپہنچ کر کٹھ پتلی کو جمہوری ہتھیار کے ذریعے گھر بھیجیں گے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ شہرکسی ایک جماعت اورزبان بولنے والوں کا ہے ہم کہتے ہیںکراچی شہرسب کا ہے،ہماراوزیراعلیٰ پورے سند ھ کا وزیراعلیٰ ہے،مرادعلی شاہ نے سندھ کیلئے اورخصوصاکراچی کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں۔
